چیئرمین نیب قمرزمان کی چینی صوبے ژن ژیانگ کے گورنر شہرت ذاکر سے ملاقات

02:49 PM, 13 Nov, 2016

ارمچی: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے چین کے شہر اُرمچی میں Xinxiang صوبے کے گورنر شہرت ذاکر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قمر زمان چوہدری نے کہاکہ نیب نے ایک جامع سہ جہتی حکمت عملی وضع کی ہے جس میں کرپشن کے خاتمے کیلئے آگاہی پیدا کرنا اور اس کی روک تھام اور اس پر عملدرآمد کرانا شامل ہیں۔

اپنے تاثرات میںXinxiang صوبے کے گورنر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بد عنوانی کے خاتمے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں سے دونوں ملک انسداد بدعنوانی کے شعبے میں مل کر کام کرنے کے قابل ہوںگے۔

مزیدخبریں