امریکی صدر براک اوباما کا آخری غیر ملکی دورہ(آج) شروع ہوگا

02:43 PM, 13 Nov, 2016


واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما کے دورِ صدارت کا آخری غیرملکی دورہ( آج) پیر سے شروع ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق براک اوباما کے آخری دورے کی پہلی منزل یونان کا دارالحکومت ایتھنز ہے جہاں وہ وزیر اعظم الیکسس سپراس کے ساتھ ملاقات کے علاوہ جمہوریت اور عالمگیریت کے موضوع پر ایک فورم میں خصوصی تقریر بھی کریں گے۔
یونان کے بعد وہ جرمنی جائیں گے اور جرمن چانسلر اانجیلا میرکل کے علاہ چند اور یورپی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی صدر کے دورے کے آخری منزل پیرو ہے، جہاں وہ ایشیئن اکنامک سمٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس پیرو کے دارالحکومت لیما میں ہو رہا ہے۔ لیما میں اوباما چینی صدر شی جن پنگ اور آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن ب±ل کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

مزیدخبریں