شوبز میں مفاد پرستوں کی تعداد زیادہ ہے ‘ لیلیٰ

01:31 PM, 13 Nov, 2016

لاہور: فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہاکہ شوبز کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی ،شادی جب بھی کروں گی دوستوں اورخاص طور پر میڈیا کو ضرور آگاہ کروں گی ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ فنکار پبلک پراپرٹی ہوتا ہے اور میر ے پرستارہر وقت میرے بارے میں میڈیا کے ذریعے سے باخبر رہنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ چند افراد میری شادی اور شوبز کو خیر آباد کہنے کی خبریں پھیلاتے رہتے ہیں جبکہ ان معاملات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میری تمام تر توجہ فلموں ، اشتہارات اور ٹی وی ڈراموں پر مرکوز ہے ۔شوبز کی رنگین دنیا میں مفاد پرست افراد کی تعداد زیادہ ہے ،یہاں ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا۔

مزیدخبریں