آزادکشمیر میں نان کسٹم گاڑیوں کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کے بعد بند ہونےکا امکان

01:29 PM, 13 Nov, 2016

مظفرآباد: آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت بدون کاغذات ، نان کسٹم گاڑیوں کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کے بعد بند کرنے کا امکان‘ آزادکشمیر کے دس اضلاع میں اسپیشل پلان تیار تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر سمیت دارلحکومت مظفرآباد میں اس وقت 80فیصد بے دون کاغذات جن میں موٹر سائیکل ، رکشے ، سوزوکی اور سیلون اورمہران کاریں شامل ہیں .

جن کے نہ کاغذات اور نہ رجسٹریشن ان پر مختلف جماعتوں ،محکمہ پولیس اور شعبہ صحافت کی نیم پلیٹیں موجود ہیں جبکہ قیمتی گاڑیوں کی تعدا د بھی اس میں شامل ہے جو نان کسٹم ہیں ان کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت آزادکشمیر بھر سمیت دارلحکومت مظفرآباد میں ایک بڑا آپریشن شروع ہونے والا ہے جس کے لئے آزادکشمیر کے دس اضلاع میں اس کے لئے پلان تیار کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب نان کسٹم قیمتی گاڑیاں اعلیٰ شخصیتوں کے علاوہ حکومت میں شامل وزراء اور ایم ایل ایز کے پاس بھی ہیں جن پر آپریشن شروع ہوگا یا پھر نہیں جو کہ سوالیہ نشا ن ہے ؟ مگر حکومت آزادکشمیر کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بہت جلد مظفرآباد سمیت آزادکشمیر کے دیگر اضلاع میںآ پریشن شروع ہوگا۔

مزیدخبریں