لاہور: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مکانوں اور دکانوں کے بعد خالی چھوڑے گئے پلاٹوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔خالی پلاٹوں پر ٹیکس عائد کرنے سے محکمہ کو 15کروڑ کی آمدن متوقع ہے ۔ اس وقت لاہور میں 5 ,10اور کینال کے 3100 سے زائد پلاٹ موجود ہیں۔ کنال کے پلاٹ پر 17000روپے سالانہ ٹیکس ، دس مرلے پر 1500اور پانچ مرلے پر 750روپے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔یہ ٹیکس دوسال سے پرانی رجسٹری والوں پر عائد کیئے جائیں گے۔