فیصل آباد:مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ ہماری سیاست اوپن سیاست ہےہمارےاداروں کواپنےدائرہ کارکےاندرجاناہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری سیاست اوپن سیاست ہےہمارےاداروں کواپنےدائرہ کارکےاندرجاناہوگا۔
سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے تحریک شروع کردی ہے، یکم جون کو عوامی ملین مارچ ہوگا۔
فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے سارا الزام الیکشن کمیشن پر نہیں ڈالنا چاہیے، اگر الزام الیکشن کمیشن پر ڈالناہےتو اس کا مطلب ملک میں آئین اور قانون نہیں ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ سیاست دانوں کوفکرکرناہوگی،ہمارےانتخابات متنازع ہوتےہیں۔ملک کانظام اس وقت خراب ہے سیاست دانوں کوفکرکرناہوگی،ہمارےانتخابات متنازعہ ہوتےہیں، آئین موجود ہےعملدرآمدنہیں ہوتا، جب آئین پرعمل ہی نہیں ہوگاتو آئین کیوں بنایا ؟۔
مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہاتھ پرہاتھ رکھ کربیٹھا دیکھتا رہتا ہے، ہماری سیاست اوپن سیاست ہے ہمارےاداروں کواپنے دائرہ کارکے اندر جانا ہوگا۔
سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی توحکومت میں نہیں ہے، پی پی آئینی عہدےلےرہی ہےاورکہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ہیں، پیپلزپارٹی حکومت میں نہیں،اس کا مطلب حکومت اقلیتی ہے۔