بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے: شہباز شریف

09:35 PM, 13 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبا زشریف کاکہنا ہےکہ  بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بلوچستان کے امور پر اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر قیادت حکومت بلوچستان کے وفد نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کے انتظامی امور سے متعلق بات چیت کی گئی۔
 وزیر اعظم شہبا زشریف کاکہنا ہےکہ  بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

 بلوچستان، پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت والا صوبہ ہے، امید ہے بلوچستان حکومت مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے گی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ کام کرے گی۔

 وزیراعظم نے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویل کی شمسی توانائی پر منتقلی تیزی سے مکمل کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے جنوبی بلوچستان پیکیج کے اہم منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزیدخبریں