مخصوص نشستوں پر اراکین کی معطلی،قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ لٹک گیا

05:56 PM, 13 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :مخصوص نشستوں پر اراکین کی معطلی کے بعد قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ لٹک گیا۔ 

مخصوص نشستوں پر اراکین کی معطلی سے قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کھٹائی میں پڑ گئی، جبکہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کی وجہ سے پارٹی پوزیشن تبدیل ہوگئی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے اضافی مخصوص نشستوں پر 77 ارکان کی رکینت معطل کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق   جو اراکین قائمہ کمیٹیوں میں شامل ہو سکتے تھے وہ معطل ہوگئے ۔

 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور ممبران سےمتعلق اب دوبارہ غور ہوگا۔چیئرمین شپ اور اراکین کی شمولیت سے متعلق فارمولا دوبارہ طے کیا جائے گا

مزیدخبریں