ایک جج نے بائیکس کی تقسیم پر پابندی لگادی کہ لڑکے لڑکیوں کے کالج کے باہر جائیں گے،جب بچوں کو دفاعی تنصیبات پر حملوں کی تربیت دی جا رہی تھی تو کوئی عدالت حرکت میں نہیں آئی،یہ سب بھلائی کی سکیموں میں ہوتا ہے: مریم 

05:35 PM, 13 May, 2024

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم کی طرف سے طلبہ میں بائیکس کی تقسیم روکنے پر تنقید کرتے کہا کہ جب بچوں کو دفاعی تنصیبات پر حملے کی ترغیب دی جاتی تھی تو کوئی عدالت حرکت میں نہیں آتی تھی بچوں کی بھلائی کے سکیموں میں یہ ہوتاہے۔ 

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہ  ایک جج نے بائیکس کی تقسیم پر پابندی لگا دی کہ لڑکیوں کے کالج جا کے اُن کو چھیڑیں گے۔  یہ تو ایسے ہی بات ہوگئی کہ  سستی روٹی  کیوں کی  کہ لوگ دو کی بجائے تین روٹیاں کھائینگے تو بیماریاں بڑھیں گی۔جنہوں لڑکیوں کے کالج کے چکر لگانے ہوتے ہیں ان کے پاس اپنی بائیکس ہوتی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جب ان بچوں کے ہاتھ میں پٹرول بم دئیے جاتے ہیں جب ان سے دفاعی تنصیبات پر حملے کروائے جاتے ہیں جب محافظوں پر ان کو کہہ کر ان کی ہڈیاں توڑی اور آنکھیں پھوڑی جاتی ہیں تو کوئی عدالت حرکت میں نہیں آتی۔

مزیدخبریں