دفاع وطن کیلئے جان کے نذرانے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں: آرمی چیف

04:31 PM, 13 May, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مادروطن کےدفاع کیلئےجان کےنذرانےسےبڑھ کرکوئی قربانی نہیں۔ ہمارے شہداکی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات دینےکی تقریب میں آرمی چیف نےجوانوں اورافسران کوفوجی اعزازات سےنوازا۔ افسران اورجوانوں کوستارہ امتیازملٹری ،تمغہ بسالت اوردیگرایوارڈدیےگئے ۔شہداکےاعزازات انکےلواحقین نےوصول کیے۔ 

آرمی چیف نےشہدااورغازیوں کی خدمات کوشاندارخراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ شہداکےبہادرخاندانوں کےبلندحوصلےکوسلام پیش کرتےہیں ۔ شہدااورغازی ہمارےقومی ہیروزہیں۔  ہماری آزادی ،سلامتی ان بہادرجنگجوؤں کی قربانیوں کی مرحون منت ہے ۔ہمارے شہداقوم کیلئےامیداوراستقامت کی کرن ہیں ۔ 

مزیدخبریں