عمران خان نے نیشنل بینک کے افسرکا بیان رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہہ کر عدالت میں جمع کرادیا

04:25 PM, 13 May, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی جس کو رجسٹرار سپریم کورٹ سمجھتے رہے وہ نیشنل بینک کا افسر نکلا ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے اڈیالہ جیل میں کاغذات لہرا کر کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے نیب عدالت میں بیان جمع کرادیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا این سی اے سے ملنے والی رقم پر 13 ارب روپے منافع ہوا ہے ۔190 ملین پاونڈ سماعت کے بعد نیب حکام نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے بیان کی نفی کردی۔ 


عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے فخریہ انداز میں کہا 8 مئی کی سماعت میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے بیان جمع کرایا ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا نیشنل بینک کے افسر گوہر مسعود نے منافع والا بیان عدالت میں دیا ہے۔ 


سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنما انتظار پنجوتھا نے بھی بانی پی ٹی آئی کے بیان کی نفی کی۔ بینک کے آفیسر نے تصدیق کی کہ سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں پڑی رقم پر منافع آیا ہے۔ وہ شخص رجسٹرار سپریم کورٹ نہیں تھا۔ 

مزیدخبریں