کشمیریوں کو بجلی فی یونٹ 3 روپے اور آٹا 50 روپے کلو ملے گا: نوٹیفکیشن جاری

04:12 PM, 13 May, 2024

نیوویب ڈیسک

مظفر آباد:  حکومت آزاد کشمیر  نے بجلی کے نئے نرخ کے اطلاق  کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ سو یونٹ تک بجلی کی قیمت تین روپے فی یونٹ مقرر  کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  سو سے تین سو یونٹ تک پانچ روپے جبکہ تین سو سے زائد یونٹ چھ روپے فی یونٹ نرخ مقرر  کیے گئے ہیں۔ کمرشل ایک سے تین سو یونٹ تک دس روپے جبکہ تین سو سے زائد یونٹ پندرہ روپے فی یونٹ نرخ مقرر ہوئے ہیں۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف  کے 23 ارب روپے کے پیکج کے تحت محکمہ خوراک آزاد کشمیر نے 40 کلو گرام  آٹے کے موجودہ نرخ 3100 میں 1100 کی کمی کر دی۔ آزاد کشمیر میں 20 کلو گرام  آٹا اب  ایک ہزار روپے میں دستیاب  ہو گا۔ 


 

مزیدخبریں