وزیر اعظم شہباز شریف کا ن لیگ کی پارٹی صدارت سے استعفیٰ

وزیر اعظم شہباز شریف کا ن لیگ کی پارٹی صدارت سے استعفیٰ

اسلام آباد:  وزیر اعظم شہباز شریف نے ن لیگ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نےمسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ پارٹی قائد قائد کو ارسال کردیا۔شہباز شریف نے دو روز قبل پارٹی قائد کو مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔


خیال رہے کہ  مسلم لیگ ن پنجاب کے اجلاس میں نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کی قرار داد بھی پاس کررکھی ہے۔

 ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی مجلس عاملہ کے  28 مئی کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا، 18 مئی کو سنٹرل ورکنگ کمیٹی شہباز شریف کے استعفی کی توثیق کرئے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ 28 مئی کو نوازشریف کو مرکزی کونسل اجلاس میں صدر منتخب کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں