سیاسی جماعتوں کو اضافی 77 مخصوص نشستوں کے ارکان کی رکنیت معطل، نوٹیفیکیشن جاری

سیاسی جماعتوں کو اضافی 77 مخصوص نشستوں کے ارکان کی رکنیت معطل، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےقومی و  صوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں کو اضافی  الاٹ کی گئی مخصوص نشستوں کے ارکان کی رکنیت معطل کر دی، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔


 الیکشن کمیشن  کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کی 11خواتین ارکان کانوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی  کے 4اقلیتی، 8خواتین ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ سندھ سےقومی اسمبلی کی  ایک اقلیتی اور 2خواتین ارکان کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔ 

قومی اسمبلی کے 3اقلیتی ارکان کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔ 


 پنجاب اسمبلی کی 24 خواتین ارکان اور 3 اقلیتی  ارکان کی رکنیت معطل  کر دی گئی جبکہ کے پی اسمبلی کی 21 خواتین ارکان اور 4 اقلیتی ارکان کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔ 

اسی طرح قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں کل 77  مخصوص نشستوں کے ارکان کی رکنیت معطل کر دی گئی۔ 

مصنف کے بارے میں