وزیر اعظم نے کشمیریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے دے دیے

02:23 PM, 13 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں۔وزیراعظم نے کشمیری عوام  کے مسائل کے حل کیلئے 23ارب روپے  کی منظوری  دیدی ۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، آزاد حکومت کے وزراء اور اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی. اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء نے بھی شریک تھے۔

 حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی. کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا.

مزیدخبریں