عمران خان سے بھائیوں جیسا تعلق ہے، جس دن فیصلہ کرلیا پی ٹی آئی میں واپس آنا ہے کسی میں روکنے کی جرات نہیں ہوگی: علی زیدی

عمران خان سے بھائیوں جیسا تعلق ہے، جس دن فیصلہ کرلیا پی ٹی آئی میں واپس آنا ہے کسی میں روکنے کی جرات نہیں ہوگی: علی زیدی

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ انہوں نے خود سیاست چھوڑی ہے اور میں چاہوں گا سیاست میں آنا یا پی ٹی آئی میں واپسی تو مجھے کوئی نہیں روک سکے گا۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے میرا تعلق سیاست سے پہلے کا ہے اور ہم دونوں بھائیوں کی طرح ہیں۔ میں جیل میں ان سے ملنا چاہوں گا لیکن سیاست میں واپسی کا نہیں کہوں گا۔ 

انہوں نے کہا کہ میں بیان دے کر گھر بیٹھ گیا تھا ۔ سیاست میں یا پی ٹی آئی میں واپسی کے حوالے سے جب چل چاہے گا فیصلہ کروں گا اور مجھے کوئی روک نہیں سکے گا۔ 

مصنف کے بارے میں