صحافی کو دھمکانے کا کیس: فیصل جاوید کے خلاف مقدمےمیں گواہان کے بیانات طلب

01:10 PM, 13 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کیخلاف تھانہ بنی گالہ میں صحافی کو دھمکانے اور جھگڑا کرنے کے  مقدمے میں گواہان کے بیانات طلب کر لیے ہیں۔

 
فیصل جاوید کے وکیل سردارمصروف عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے مؤکل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا اس مقدمے میں صرف ایک ملزم ہے؟

اس پر وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جی بس ایک بندے کے خلاف مقدمہ درج ہے، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔

بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے میں گواہان کے بیانات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آٹھ جولائی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ فیصل جاوید کے خلاف صحافی کو دھمکانے، جھگڑا کرنے پر تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج ہے۔

13 مارچ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے صحافی کو دھمکانے، جھگڑنے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینیٹر فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کی تھی۔

مزیدخبریں