ملک بھرمیں گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا

ملک بھرمیں گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا ہے کہ ملک بھرمیں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے  بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔  اسلام آباد میں  بھی آئندہ دنوں شدید گرمی متوقع ہے ۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ  پاکستان میں اس سال بھی معمول سے زائد بارشیں ریکارڈ کی جائیں گی جس سے سندھ اور بلوچستان کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب سے درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگا جس کے باعث جنوبی پنجاب کے علاقے بھی ہیٹ ویو کے زیر اثر ہونگے۔

ماہرین موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے سر کو ڈھانپیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔

مصنف کے بارے میں