اسلام آباد : گندم بحران پروزیراعظم شہبازشریف نے غفلت برتنےپرایم ڈی پاسکواورجی ایم پروکیورمنٹ کومعطل کرنے کی ہدایت کردی ۔
گندم خریداری کے عمل میں غفلت برتنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اور سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے منیجنگ ڈائریکٹر، جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت گندم کی طلب و رسد، خریداری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف نےگندم اسٹاک کاتھرڈپارٹی آڈٹ کرنےکاحکم بھی دیدیا۔
وزیراعظم نے اجلاس سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔کسانوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے،حکومت ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔
اس دوران وزیراعظم شہبازشریف گندم خریداری پرموبائل ایپلی کیشن نہ بنانےپر برہم ہوئے۔گندم خریداری کے عمل میں غفلت برتنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم نے پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر،جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف نے کہا کہ گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔
وزیراعظم نے اس سلسلے میں موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسان کے معاشی تحفظ کے لیے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے،پاسکو 4 لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اور مؤثر طریقے سے خریداری کرے۔اچھی کارکردگی دکھانے والے پاسکو مراکز اور افسران کا انتخاب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک بالخصوص پنجاب میں ان دنوں حکومت کی جانب سے کسانوں سے گندم نہ خریدے جانے کے باعث کسان سراپا احتجاج ہیں۔