دنیا کا مہنگا ترین آم کراچی میں بھی کاشت ہونے لگا، قیمت صرف 3 لاکھ روپے فی کلو

12:03 PM, 13 May, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :  سرخ و جامنی رنگ کا جاپانی آم ‘میازاکی’ اب کراچی میں بھی کاشت ہونے لگا ہے۔ آم کی قیمت 3 لاکھ روپےفی کلو ہے۔

ملک بھر میں آم کی متعدد اقسام ہونے کے بعد اب وہ آم بھی دستیاب ہے جس کی قیمت چند سو روپے نہیں بلکہ لاکھوں روپے ہے۔ دنیا کے اس مہنگے ترین آم ‘میازاکی’ کی کاشت اب کراچی میں بھی شروع کر دی گئی ہے جو اس سے پہلے صرف جاپان میں کاشت ہوتا تھا۔

’میازاکی‘ آم کی کاشت کا آغاز کرنے والے کراچی کے ایک کسان نے بتایا کہ آموں کا ویسے تو رنگ پیلا ہوتا ہے لیکن یہ آم ذائقے کے علاوہ رنگت میں بھی مختلف ہے۔ ‘میازاکی’ اپنی منفرد رنگت، ذائقے اور قیمت کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔

کسان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اس آم کی فی کلو قیمت 8 سو سے 9 سو امریکی ڈالر ہے جو پاکستان روپوں میں اڑھائی لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک بنتی ہے۔ ’میازاکی‘ کی کاشت آزمائشی بنیادوں پر شروع کی گئی  جس میں کامیابی ملی۔

مزیدخبریں