آزاد کشمیر کشیدہ صورتحال، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا

آزاد کشمیر کشیدہ صورتحال، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزادکشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔

 جلاس صبح وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں آزاد کشمیر حکومت، وزارت داخلہ کے نما ئندے اور  دیگر اہم حکام شریک ہوں گے۔ وفاقی وزیر امورکشمیر امیرمقام ، وزیرتوانائی، وزیر فوڈ سکیورٹی  بھی  اجلاس میں شرکت کریں گے ،  

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور آزاد کشمیر حکام کے درمیان مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے جس کے باعث ڈیڈلاک تاحال برقرار رہے۔

مصنف کے بارے میں