اسلام آباد: وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے آئی ایم ایف مشن کو موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کا مشن نئے قرض پروگرام اور بجٹ پر مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ پہنچا۔ تقریباً ایک درجن ممبران پر مشتمل آئی ایم ایف مشن ٹیم نئے پروگرام، بجٹ پر مذاکرات جاری ہٰیں، آئی ایم ایف اور پاکستانی ٹیم کا یہ پہلا تعارفی سیشن ہے۔
وزیرخزانہ نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئی، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے تیار ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام میں رہ کر معیشت درست سمت گامزن ہے۔
آئی ایم ایف مشن نے ملکی معیشت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے معیشت کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں۔
نئے قرض پروگرام اور بجٹ کیلئے آئی ایم ایف مشن اور وزارت خزانہ حکام میں اتفاق ہو گیا۔ پاکستان میں غریب لوگوں کا احساس ہے جس کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی معاشی ٹیم نے تمام ورکنگ مکمل کر لیا گیا ہے، آئی ایم ایف سے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلٹی قرض پروگرام کیلئے ورکنگ پیپر تیار کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف مشن کے تقریبا دو ہفتوں تک معاشی ٹیم کیساتھ مذاکرات جاری رہیں گے،مذاکرات کے دوران آئندہ پروگرام کا حجم اور دورانیہ بھی طے ہو گا۔پاکستان آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالرز سے زائد کے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے پُر امید ہے۔