راولپنڈی :آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں پربریف کیاگیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے تمام منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں گے ۔ پاک افواج اپنی تنصیبات جلانے کی مزید کسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر زور دیا۔ انہوں نے معلومات کی جنگ کے چیلنجوں اورغلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم امن اور استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ مسلح افواج اپنی تنصیبات کا تقدس اور سلامتی پامال کرنے کی مزید کوئی کوشش برداشت نہیں کرے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی یوم سیاہ کی کارروائیوں کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اس پراکسانے اور عمل کرنے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ پاک افواج اپنی تنصیبات کو جلانے کی مزید کسی کوشش کوبرداشت نہیں کرےگی۔ دشمن عناصرکی طرف سےمسلح افواج کونشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔
عوام کے تعاون سےایسی مذموم کوششوں کوناکام بنایا جائے گا۔امن واستحکام خراب کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ہم امن واستحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔