سپریم کورٹ کے باہر احتجاج ،ن لیگ کا بھرپور شرکت کا فیصلہ۔۔۔مریم نواز نے ٹاسک سونپ دیے

06:52 PM, 13 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:ن لیگ نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ڈی ایم  کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے اعلان کے بعد ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی صدارت میں ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہنگامی مشاورتی اجلاس ہوا۔

اس اجلاس میں ن لیگ کے سابق ایم پی ایز اور اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے شرکاء کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کیلئے اہم ٹاسک سونپے ہیں۔

مزیدخبریں