لاہور:پی ٹی آئی نے گرفتار کارکنوں کی تعداد کیلئے آن لائن ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔پی ٹی آئی نے آن لائن پورٹل کے ذریعے پنجاب بھر سے گرفتار کارکنا ن کی انٹری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کارکنا ن کی فیملی آن لائن پورٹل پر انٹری کرکے معلومات دے سکتے ہیں۔
صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور سے 1500 کے قریب کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار کارکنان کی رہائی کیلئے قانونی ٹیم عدالت سے رجوع کرے گی اس لیے فیملی ممبرز آن لائن پورٹل پر انٹری کریں۔