کرناٹک انتخابات، بی جے پی کو دھچکا،کانگریس کو واضح برتری 

کرناٹک انتخابات، بی جے پی کو دھچکا،کانگریس کو واضح برتری 

کرناٹک:بھارتی ریاست کرناٹک میں ریاستی انتخابات میں کانگریس نے حکمران جماعت  بی جے پی کو شکست  دے دی۔کرناٹک کے ریاستی انتخابات کے بعد نتائج آنےکا سلسلہ جاری ہے ۔ نتائج کےمطابق بی جے پی کو یہاں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کی 224 نشستوں میں سے کانگریس نے 129 نشستیں اپنے نام کیں۔ بی جے پی 68 نشستیں حاصل کرسکی۔
خیال رہے جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک میں اس وقت بی جے پی کی حکومت ہے ۔حالیہ شکست کو مودی سرکار کے لیے آئندہ ہونے والے عام انتخابات سے قبل بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے ۔ بی جے پی نے ریاستی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی  ۔
 انڈیا میں اگلے سال قومی سطح پر انتخابات ہوں گے اور یہ نتائج بی جے پی کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔ 2018 کے مقابلے میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ووٹوں میں  کمی نہیں آئی لیکن نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ پارٹی خاص کامیابی نہیں  ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں