عمران خان کو سپانسر اور کفالت کی جا رہی ہے:خواجہ آصف

 عمران خان کو سپانسر اور کفالت کی جا رہی ہے:خواجہ آصف

 عمران خان کو سپانسر اور کفالت کی جا رہی ہے:خواجہ آصف

سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہناہے کہ عمران خان کو سپانسر اور کفالت کی جا رہی ہے۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بیرون ملک سے یہاں پہنچا تو مجھے معلوم ہوا تحریک انصاف کی خواتین سے گستاخی کی گئی ۔میں ذاتی طور پر شرمندہ ہوں ۔

انہوں نے کہا چادراور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔ متاثرہ فیملی کے گھروں میں بھی جانے کو تیار ہوں ۔ عثمان ڈار کی والدہ سے یا دوسرے ساتھیوں کی ساتھ جو ہوا میرے لیے باعث شرم ہے۔
 
نوازشریف کو سازش کےتحت نکالا گیا، نواز شریف کے ساتھ جو ہوا اس میں سٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کا گٹھ جوڑ تھا۔گزشتہ چند دنوں میں ملک کے حالات کو تباہ کیا گیا، ایک برباد معیشت ہمیں ملی تھی۔عدلیہ عمران خان کی سہولتکاری کے بجائے آئین اور قانون کے مطابق چلے۔

 عدالت عظمی کا چیف جسٹس آپکو دیکھ کر کہے بہت خوشی ہوئی ، عدالت نے لاڈلے کو ریلیف دیا۔یہ کونسا انصاف ہے، کونسی عدالتیں ہیں؟ زرداری  کی ہمشیرہ کو نظربند کیاگیا، شہبازشریف کے گھر کامحاصرہ کیا گیا، مقدمات بنائے گئے،  پورے پورے خاندان کوعدالتوں میں بلایا گیا۔ میں نےکبھی اپنے سیاسی مخالفین کونشانہ نہیں بنایا، ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کالفظ نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں