اسلام آباد:اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ سول جج نصر من اللہ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے بعد میں سنایاگیا۔
پی ٹی آ ئی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیخلاف اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔ مقف اختیار کیاگیا کہ عدت میں نکاح کے کیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے رضوان عباسی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ اگر شادی قانونی تھی تو دوبارہ نکاح کیوں کیا؟ خواست گزار کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا عدت میں نکاح کے کیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔