بجٹ سٹریٹیجی پیپر، وفاقی کابینہ کے سامنے آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان

بجٹ سٹریٹیجی پیپر، وفاقی کابینہ کے سامنے آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد:بجٹ سٹریٹیجی پیپر 3 سال کی مدت کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ 1.7 ٹریلین روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے، رواں سال دفاعی بجٹ 1.56 ٹریلین روپے مختص کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق  آئندہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 6.4 فیصد تجویز کیا جارہا ہے۔ اگلے مالی سال کے دوران مجموعی خسارہ آئندہ مالی سال میں 5.1 فیصد رہے گا۔بجٹ خسارے کا مجموعی پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0.3 فیصد کا تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے۔
 
اگلے مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کاٹارگٹ  کا تخمینہ 9.2 ٹریلین مقرر کیاجاسکتاہے۔مالی سال میں ٹیکس کی مد میں 7.2 ٹریلین روپے جمع کیے جا سکتے ہیں۔ ایف بی آر آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ 8.6 ٹریلین روپے کا ہدف مقرر کرنا چاہتا ہے۔

 اگلے مالی سال کے دوران شرح نمو 3.4 فیصد اور مہنگائی کی شرح 21 فیصد مقرر کرنے کا امکان  ظاہر کیاجارہا ہے ۔ اگلے مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ 8 ارب ڈالر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں