اسلام آباد: وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انتشار نے ملک کو نقصان پہنچایا، شرپسندوں نے ملک کو مفلوج کرنے کی کوشش کی، ملک کی ساکھ کو داؤ پر لگایا گیا ہے۔عمران خان خود کو ریاست اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، عمران نیازی کی پشت پناہی کی جارہی ہے۔
مریم نواز والد کو ملنے گئیں تو ان کو گرفتار کر لیا گیا۔ منصوبہ بندی کے تحت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، جتھوں کے خلاف ہر صورت کارروائی کی جائے گی۔
شیری رحمان نے کہا عدلیہ اور تحریک انصاف کا ایک گٹھ جوڑ بن چکا یہ صاف نظر آرہا ہے۔ ان کی یہ فلم اب مزید نہیں چل سکتی، اب حکومت بھی اپنا ٹریلر چلائے گی، عدل کا جھکاؤ نظر آرہا ہے۔ ایک ساتھ 9 کیسز میں ریلیف دیا گیا، حکومت نے تہیہ کیا ہے اب کسی کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، ہمارا پیغام ہے ملک کو جلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔