مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی ہاکی اولمپئن زاہد شریف سے ملاقات،ماہانہ 35 ہزار روپے وظیفے کا اعلان 

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی ہاکی اولمپئن زاہد شریف سے ملاقات،ماہانہ 35 ہزار روپے وظیفے کا اعلان 

لاہور: پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض نے ہاکی اولمپئن زاہد شریف سے ملاقات کی ۔ اولمپئن زاہد شریف دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور انہوں نے حکومت سے صحت و دیگر امور پر معاونت کی اپیل کی تھی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے ان کے لیے ماہانہ 35 ہزار روپے وظیفے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وہاب ریاض نے کہا کھیلوں سے منسلک تمام ہیروز ہمارے ملک کی شان اور پہچان ہیں، زاہد شریف صاحب نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا پنجاب سپورٹس انڈومنٹ فنڈ میں ویٹرنز کے لیے خصوصی پیکج موجود ہے
 مشکل وقت میں ہم سب ان کے ساتھ ہیں، پنجاب سمیت ملک بھر کے کھلاڑیوں کی فلاح کے لیے ہمہ وقت موجود ہوں ، کھلاڑیوں کے لیے اگلے مالی بجٹ میں تاریخی پیکج لا رہے ہیں۔
 

مصنف کے بارے میں