لاہور: ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی 17 خواتین کارکنان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوے ان کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی 17 خواتین کارکنان کی نظربندی کیخلاف درخواستوں پرسماعت کی اور تمام کارکنان کی نظربندی کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی سابق وزیر یاسمین راشد کی نظربندی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کرتے ہوئے حکم دیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔