کوئٹہ: بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں سکیورٹی فورسز نےکلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا۔
آپریشن میں ایک شہری سمیت 7 جوان شہید ہوگئے جب کہ ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کلیئرنس آپریشن 12مئی کی شام دہشت گردوں کے ابتدائی حملےکو پسپا کرنےکے بعد شروع ہوا تھا، آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک اور ایک شہری سمیت7 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن میں کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کوبحفاظت بچانا شامل تھا، کلیئرنس آپریشن میں ایک رہائشی عمارت سے 3 خاندانوں کو بچانا بھی شامل تھا، دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔