لاہور: پنجاب حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی اور سول و عسکری تنصیبات میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کے لیےجے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں جناح ہاؤس، عسکری و سول تنصیبات میں تھوڑپھوڑ اور جلاؤگھیراؤکی تحقیقات کے لیے جےآئی ٹی بنانےکا فیصلہ کیا گیا، جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کرکے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔
خیال رہے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔لاہور میں دو، پشاور میں چار، کوئٹہ اور ملتان میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔