شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی رحلت: حکومت پاکستان کا تین روزہ سوگ کا اعلان 

11:45 PM, 13 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حاکم شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی رحلت پر پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں نے  تین روزہ سوگ کا اعلان  کیا ہے ۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق 13 سے 15 مئی تک پاکستانی پرچم سرنگوں رہے گا۔ تین روزہ سوگ کے دوران آزاد کشمیر کا پرچم بھی  سرنگوں رہیگا۔شیخ خلیفہ 2004  سے متحدہ عرب امارت کے صدر تھے۔وہ شیخ زاید بن النھیان کے انتقال کے بعد یو اے ای کے دوسرے صدر بنے۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی پاکستان اور آزادکشمیر کے ساتھ خصوصی وابستگی رہی۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے مطابق شیخ خلیفہ جدید متحدہ عرب امارات کے بانیوں میں سے ہیں۔حکمران خاندان نے متحدہ عرب امارات ہی نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی میں بھی کردار ادا کیا۔

شیخ خلیفہ پاکستان کے دوست اور ایک وژنری لیڈر تھے۔ان کے دور حکومت میں دنیا کی سب سے بلند و بالا عمارت برج الخلیفہ سمیت میٹرو ٹرین جیسے منصوبے مکمل ہوئےان کی نگرانی میں یورپ کی طرز پر گلف ممالک کے لئے میٹرو ٹرین منصوبے سمیت دنیا کی سب سے بڑی عمارت دبئی کریک ٹاور پر کام ہو رہا تھا۔دنیا کی سب سے بڑی نمائش ایکسپو 2020 کا اہتمام بھی انہوں نے حال ہی میں کیا۔

مزیدخبریں