اسلام آباد لانگ مارچ سے قبل پرویز خٹک کا بڑا دعویٰ

11:12 PM, 13 May, 2022

 مردان:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا ہجوم اسلام آباد میں جمع ہوگا۔

مردان جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ جلدی جنرل الیکشن کروائیں ورنہ چھپنے کی جگہ آپ کو نہیں ملے گی،کیونکہ یہ جلسے تو صرف ایک ٹریلر ہیں ،اسلام آباد میں اتنا بڑا ہجوم اکھٹا ہو گا ،پوری دنیا دیکھے گی ۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن میں عمران خان کو اکثریت ملے گی،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا ہجوم اسلام آباد میں جمع ہوگا، عوام اسلام آباد آئیں گے اور الیکشن کروائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ،عمران خان کو اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں؟

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں سے مشورہ کریں گے اور مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ عمران خان کو آنے دینا ہے یا نہیں؟

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان 20 لاکھ بندے نہیں لا سکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میاں نواز شریف ہماری پارٹی کے سپریم ہیڈ ہیں، اہم امور پر مشاورت ہوئی تھی، بات چیت جاری ہے۔

مزیدخبریں