لیگی رہنما اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے ،مفتاح اسماعیل نا تجربہ کار ،مہنگائی مزید 20 فیصد بڑھ جائیگی 

لیگی رہنما اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے ،مفتاح اسماعیل نا تجربہ کار ،مہنگائی مزید 20 فیصد بڑھ جائیگی 

 اسلام آباد:مسلم لیگ (ن )کے رکن اسمبلی قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر معیشت پر توجہ نہ دی گئی تو ملک میں حالات کشیدہ ہو جائیں گے ،مفتاح اسماعیل ناتجربہ کار وزیر خزانہ ہیں وہ آئی ایم ایف سے ڈیل نہیں کر سکیں گے ،کسی منتخب رکن اسمبلی کو وزیر خزانہ لگایا جائے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ،اب ملک کو سنبھالنا ہے ،ہم صرف ہاتھ ہی پھیلاتے رہینگے ،پچھلے قرضے ادا نہیں کررہے اور مزید مانگ رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے خلاف بات کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،نواز شریف اعلی ظرف کے لیڈر ہیں میں نے پارٹی کو بتادیا ہے ،مفتاح اسماعیل ڈیلیور نہیں کرسکے گا ۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں مہنگائی آئندہ دو سے تین ماہ میں 20 فیصد ہو جائیگی، آئی ایم ایف سبسڈی ختم کرانے پر بضد ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں وزرائے خزانہ باہر سے آتے ہیں اور بجٹ بنانے میں اراکین اسمبلی سے مشورہ تک نہیں کرتے ،موجودہ حکومت نے بھی باہر سے وزیر خزانہ لگایا۔

انہوںنے کہاکہ  چالیس سال سے سیاست کر رہا ہوں ،میں بھی چاہتا ہوں وزیر بنوں ،ایک ماہ ہو گیا حکومت بنے ابھی تک ہم سے کسی نے مشورہ نہیں کیا ،الیکشن مسئلہ کا حل نہیں میثاق معیشت الیکشن سے پہلے ہونا چاہیے