امپائر کیساتھ مل کر کھیلنے والا شخص آج پھر سازشوں میں مصروف ہے :سعد رفیق

10:18 PM, 13 May, 2022

 لندن :وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امپائر سے مل کر کھیلنے والا شخص سازشوں میں مصروف ہے،عمران خان ایک سازشی آدمی ہے، سر سے پاؤں تک سازش میں لتھڑا ہوا ہے، 2014 کے دھرنے میں یہ کس امپائر کو آوازیں دیتا تھا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان ایک سازشی آدمی ہے، سر سے پاؤں تک سازش میں لتھڑا ہوا ہے، یہ شخص ہمیشہ امپائر سے مل کر کھیلتا ہے، 2014 کے دھرنے میں یہ کس امپائر کو آوازیں دیتا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب ان کو سپورٹ مل رہی تھی تو سب ٹھیک تھا، اداروں نے کہا اب ہم نیوٹرل ہیں، آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، کیا نواز شریف پہلے سیاستدان ہیں جن کو ملک سے باہر رہنا پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں