لانگ مارچ سے قبل ہی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ دوٹوک اعلان کر دیا 

09:44 PM, 13 May, 2022

لندن:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ،عمران خان کو اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں؟

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں سے مشورہ کریں گے اور مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ عمران خان کو آنے دینا ہے یا نہیں؟

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان 20 لاکھ بندے نہیں لا سکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میاں نواز شریف ہماری پارٹی کے سپریم ہیڈ ہیں، اہم امور پر مشاورت ہوئی تھی، بات چیت جاری ہے۔

مزیدخبریں