عمران خان کے الزامات مسترد، کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، قانون کے مطابق فیصلے ہوں گے: الیکشن کمیشن 

09:28 PM, 13 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فیصلے قانون کے مطابق ہوں گے کسی دھمکی میں نہیں آئیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے تمام فیصلے  آئین و قانون کی روشنی میں کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔ ادارے کے فیصلوں پر کسی طرح کے دباؤ یا دھمکی سے اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا۔

واضح رہے کہ مردان میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے بغیر کسی ثبوت کے الیکشن کمیشن پر الزامات کی بوچھاڑ کردی  اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے صاف شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے۔ 

مزیدخبریں