اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فیصلے قانون کے مطابق ہوں گے کسی دھمکی میں نہیں آئیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے تمام فیصلے آئین و قانون کی روشنی میں کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔ ادارے کے فیصلوں پر کسی طرح کے دباؤ یا دھمکی سے اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)🇵🇰 (@ECP_Pakistan) May 13, 2022
13 مئی۔ 2022
الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے تمام فیصلے آئین و قانون کی روشنی میں کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔ ادارے کے فیصلوں پر کسی طرح کے دباو یا دھمکی سے اثر انداز نہیں ہوا جاسکتا۔
ترجمان الیکشن کمیشن#Electioncommissionofpakistan#ECP
واضح رہے کہ مردان میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے بغیر کسی ثبوت کے الیکشن کمیشن پر الزامات کی بوچھاڑ کردی اور کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے صاف شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے۔