عمران خان کی ایک بار پھر بغیر ثبوت فوج اور میڈیا پر تنقید 

عمران خان کی ایک بار پھر بغیر ثبوت فوج اور میڈیا پر تنقید 
سورس: File

مردان : ترجمان پاک فوج کی طرف سے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹنے کے بار بار کے بیانات کے باوجود عمران خان کی طرف سے فوج کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے  فوج، الیکشن کمیشن  اور میڈیا پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔کہا کہ "نیوٹرلز"کو بتایا تھا سازش کامیاب ہوئی تو معیشت ڈوب جائے گی۔افسوس سازش روکنے والوں نے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایک ایک سازشی،میر جعفر کی شکل میرےدل پر نقش  ہوگئی۔کوئی جنرل بڑا جنرل نہیں بن سکتا  جب تک موت کا ڈر ختم نہیں کرتا۔ چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دیں ۔ چیف جسٹس  سے مبینہ خط کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کر دیا۔

عمران خان  کا کہنا ہے  کہ بلاول بھٹو امریکا جاکر کہے گا  پیسے دیں ورنہ عمران واپس آجائے گا۔سابق وزیراعظم  نے سرکاری ملازمین کو بغاوت پر  اکسایا اور فوجی، پولیس  والوں سے  اپنی فیملیز مارچ میں بھیجنے کی اپیل  کی۔بغیر  کسی ثبوت کے میڈیا پر بھی پیسے لینے کا الزامات لگادئیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سازش میں شریک لوگوں کی ترجیحات میں نہیں تھا؟ جن لوگوں کو لایا گیا اس سے بہتر تھا پاکستان پر ایٹم بم گرا دیتے، مجھے بارہا کہا گیا آپ کرپشن کیسز کے پیچھے نہ پڑیں، مجھے کہا جاتا تھا کہ کارکردگی پر توجہ دیں۔ 

مصنف کے بارے میں