مستعفی پی ٹی آئی ارکان کی طرف سے تاحال سرکاری گاڑیاں استعمال کیے جانے کا انکشاف 

مستعفی پی ٹی آئی ارکان کی طرف سے تاحال سرکاری گاڑیاں استعمال کیے جانے کا انکشاف 
سورس: File

اسلام آباد: سابق سپیکر اسد قیصر سمیت پی ٹی آئی کے درجن کے قریب مستعفی ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے تاحال سرکاری گاڑیاں استعمال کئے جانے کا انکشاف  ہوا  ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے کل کابینہ ڈویژن سے گاڑیوں کی اپ ڈیٹ مانگے جانے کی تیاریاں  مکمل کر لی گئی ہیں۔ذرائع قومی  اسمبلی کا کہنا  ہے کہ قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے بارہ کے قریب چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کو گاڑیوں کے واپس کابینہ ڈویژن کو کرنے کے خطوط لکھے تھے ۔

ایکسائز آفس کے مطابق سابق سپیکر اسد قیصر کے زیر استعمال گاڑی GAE190کابینہ ڈویژن کی ملکیت ہے ۔قومی اسمبلی وزرا سپیکر ڈپٹی سپیکر چیئرمین قائمہ کمیٹوں کو گاڑیاں دینے کے لئے کابینہ ڈویژن کو کہتی ہے۔ کابینہ ڈویژن گاڑیاں فراہم کرتی ہے اور مدت ختم ہونے پر واپس لیتی ہے ۔

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق  قومی اسمبلی کل کابینہ ڈویژن سے استفسار کرے گی کہ کتنی گاڑیاں واپس آئیں۔ سابق سپیکر کے زیر استعمال گاڑی کی نشاندہی سپریم کورٹ میں ہوئی تھی ۔سابق سپیکر کے عملے نے اسد قیصر کی موجودگی میں گاڑی نجی قراردی تھی۔

مصنف کے بارے میں