مریم نواز نے عمران خان کے نیوٹرلز والے ٹوئٹ کا جواب دیدیا 

مریم نواز نے عمران خان کے نیوٹرلز والے ٹوئٹ کا جواب دیدیا 

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی طرف سے نیوٹرلز سے متعلق کئے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا سب تمھارا کیا دھرا ہے۔ لوگوں کو بےوقوف مت سمجھو۔

مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا  چار سال کی بدترین کارکردگی کا حساب دو، پاکستان اور اسکی معیشت کو اس حال کو پہنچانے کے ذمہ دار تم ہو۔ سوال تم سے ہی پوچھا جائے گا۔ اور تمھیں جواب دینا پڑے گا۔

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا  کہ  انہوں نے اور  شوکت ترین نے”نیوٹرلز“ کومتنبہ کیاتھاکہ اگرسازش کامیاب ہوئی تو ہماری نحیف معاشی بحالی ڈوب جائےگی،۔یہی سب اب ہوچکاہے۔ 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ ‏اعتماد کی علامتیں ہیں۔ مارکیٹ پالیسی اور اقدامات کی منتظر ہے،جو فراہم کرنےمیں یہ امپورٹڈ حکومت مکمل ناکام رہی ہے۔ میں نےاور شوکت ترین نے”نیوٹرلز“ کومتنبہ کیاتھاکہ اگرسازش کامیاب ہوئی تو ہماری نحیف معاشی بحالی ڈوب جائےگی،۔یہی سب اب ہوچکاہے۔