کسی کو گنجا کہنا جنسی ہراسانی ہے، 14 سال قید ہوگی، عدالت کا بڑا فیصلہ 

کسی کو گنجا کہنا جنسی ہراسانی ہے، 14 سال قید ہوگی، عدالت کا بڑا فیصلہ 
سورس: File

لندن: برطانیہ کی مقامی عدالت نے مردوں کو گنجا کہنا ’جنسی ہراسانی‘ قرار دے دیا جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 14 سال قید ہے۔ 

برطانیہ کی ایمپلائمنٹ ٹریبیونل اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ مردوں کیلئے لفظ ’گنجے‘ کا استعمال کرنا امتیازی سلوک کے زمرے میں آتا ہے، جس کے باعث اس جرم کو جنسی ہراسانی میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے ایک 64 سالہ ٹونی فن کی جانب سے گنجے پن کا مذاق اڑانے پر اپنے ساتھی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ مدعی نے 24 سال تک اس کمپنی میں کام کیا لیکن انکا ایک ساتھی مسلسل ’موٹا گنجا‘ کہتا تھا۔

مقامی ٹریبیونل پینل کی جانب سے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ ساتھی کی جانب سے ’گنجے‘ لفظ کے استعمال سے فن کے وقار کو پامال اور ذلت آمیز ماحول پیدا کرنے کے مقصد سے کہے گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں