شہباز حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام 

شہباز حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام 
سورس: File

اسلام آباد: حکومت بدلی لیکن عوام کی قسمت نہیں بدلی۔ مہنگائی کم کرنے کے شہباز حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق اتحادی حکومت مہنگائی کے جن پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ایک ہفتے میں 28 اشیا  کی قیمتوں میں اضافہ  ہوا۔ اکیاون اشیائے ضروریہ میں سے صرف چھ   کی قیمتوں میں کمی اور 17  کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 ادارہ شماریات  کا کہنا ہے کہ گندم  کا آٹا 41.78 فیصد، چکن 12.23 فیصد، آلو 7.04 فیصد اور انڈوں کی قیمتوں میں 5.08 فیصد اضافہ ہوا۔ دال مسور 4.79 فیصد  ،دال ماش 2.05 فیصد، چائے  اور چھوٹے گوشت مہنگا ہوا۔ٹماٹر 12.01 فیصد، بجلی کی پہلی سہ ماہی کے دوران 10.66 فیصد کمی ہوئی۔

مصنف کے بارے میں