راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور فوج کے افسران و جوان کی طرف سے یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایک بہترین دوست سے محروم ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ رب العزت صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے خاندان کو یہ نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔