ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے صدر اور حاکم ابوظہبی شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ 18 سال تک یواے ای کے صدر رہے ۔
نیو نیوز کے مطابق شیخ خلیفہ پاکستان کے انتہائی قریبی دوست تھے ۔انہوں نے پاکستان کی ہرمشکل وقت میں مدد کی ۔
سابق صدر پرویز مشرف ، سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کے دور صدارت میں یواے ای کے متعدد دورے کیے۔ ان کے دورہ کی تصویری جھلکیاں۔۔.
- ابوظہبی: سابق صدر پرویز مشرف اپنے دورہ یواے ای کے دوران شیخ خلیفہ بن زاید النہیان سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- ابوظہبی: شیخ خلیفہ بن زاید النہیان اور سابق صدر پاکستان پرویز مشرف دورہ یواے ای کے موقع
- ابوظہبی: سابق صدر آصف علی زرداری شیخ خلیفہ بن زاید النہیان سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے استقبال کی یادگاری تصویر
- شیخ خلیفہ بن زاید النہیان سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ملاقات کر رہے ہیں۔