اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت ترین اور میں نے ” نیوٹرلز“ کو خبر دار کیا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہو گئی تو ملکی معیشت کا نقصان ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’مارکیٹ پالیسی اور ایکشن کا انتظار کر رہی ہے ، جو کہ امپورٹڈ حکومت فراہم کرنے میں ناکام رہی ، شوکت ترین اور میں نے ’ نیوٹرلز‘ کو خبردار کیا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہو گئی تو ہماری کمزور معیشت کی بحالی کا سفر خلم ہو جائے گا، اب ایسا ہی ہوا ہے۔‘
Market awaiting policy & action, which Imported Govt has failed to provide. Both myself & Shaukat Tareen had warned the "Neutrals" that if conspiracy succeeded our fragile economic recovery would go into a tailspin. That is what has now happened. #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 13, 2022
ایک اور ٹویٹ میں سابق وزیراعظم نے لکھا ’روپے کی قدر اب تک کی سب سے کم ترین سطح 193 روپے فی ڈالر پر پہنچ چکی ہے جبکہ آٹھ مارچ کو یہ قیمت 178 روپے فی ڈالر تھی ، شرح سود 1998 کے بعد سے سب سے زیادہ 15 فیصد ہو چکی ہے ، سٹاک مارکیٹ میں 3 ہزار پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے ، جس سے مارکیٹ کو 604 ارب روپے کا نقصان پہنچاہے ، جنوری 2020ءکے بعد افراط زر اپنی بلند ترین سطح 13.4 فیصد پر پہنچ گیا ہے ،جو کہ امپورٹڈ حکومت پر اب تک کے سب سے کم اعتماد کی عکاسی کرتاہے۔‘
Rupee at all time low Rs193/$ (from Rs178/ on 8March); Interest rates at 15% highest since 1998; stock market down 3,000 pts or 6.4%; stock market lost Rs604 billion capitalisation; Inflation 13.4% highest since Jan 2020. Reflects lowest ever confidence in Imported government.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 13, 2022