2 شناختی کارڈ، پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی کا اعلان

2 شناختی کارڈ، پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی کا اعلان

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے بڑا ریلیف دیدیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ایمنسٹی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ایک کارڈ اور پاسپورٹ کسی قانونی کارروائی کے بغیر ختم کرانے کی سہولت متعارف کروائی ہے ۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں 38 ہزار سے زائد افراد کے پاس دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ موجود ہیں ، ان افراد نے نادرا حکام کی ملی بھگت سے جعلسازی کی ۔ ان افراد نے جعلسازی سے دو سیٹزن شپ نمبر بھی حاصل کر رکھے ہیں ۔

حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں ان 38 ہزار افراد کو بلیک لسٹ کر دیا ہے ، ان افراد کو ایک کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے کی اجازت دی جا رہی ہے ، دو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے پر تین سال سزا ہو سکتی ہے ۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ سہولت مجرموں کو حاصل نہیں ہو گی، ایمنسٹی سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کو سخت سزا اور جیل جانا پڑے گا ۔

مصنف کے بارے میں